اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کا تحریری حکم جاری

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں لکھا  گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی۔

 تحریری حکم میں  کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کریں، عدالت درخواست پر مزید سماعت 16 اگست کو کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے