اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، کمیٹی تشکیل

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ہوشربا انکشاف کے بعد پنجاب حکومت نے دو اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی جیلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حافظ آباد جیل، سیالکوٹ جیل، ویمن جیل ملتان اور خانیوال جیل میں کرپشن کے ثبوت ملے ہیں۔

اسی طرح لودھراں جیل، بہاول نگر اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں کرپشن ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل ہیڈ کوارٹرز سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری جیل کو شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے