اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیا توشہ خانہ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر عائد اعتراضات دور کیے جاتے ہیں،  درخواست گزار کے وکیل کے مطابق یہ درخواست دیگر دو درخواستوں کے ساتھ منسلک ہے۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ اسی ریفرنس میں کال اپ نوٹسز کے خلاف دو درخواستیں پہلے سے زیر سماعت ہیں،  اس درخواست میں نیب کی جانب سے متواتر گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے،  وکیل کے مطابق اس درخواست اور دیگر دو درخواستوں میں ایک جیسے حقائق و قانونی نکات زیر غور ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ عدالت وکیل کی آراء سے متفق ہوتے ہوئے سمجھتی ہے کہ اس درخواست کو بھی دیگر دو درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کیلئے رجسٹرار آفس اس درخواست کی فائل چیف جسٹس کو بھجوائے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق گرفتاری کا معاملہ فوری حل کا متقاضی ہے، چیف جسٹس درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے