اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات: یاسمین راشد و دیگر کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی و دیگر کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ و دیگر کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے  پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  ملزمان نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں کنٹینر نذر آتش کرنے سمیت مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے