اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے  سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا جبکہ  پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش  کرنے کا  بھی حکم دے دیا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن  کا آفس جلانے،  کلمہ چوک پر کنٹینر نذر آتش کرنے  اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے