اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، نوجوان کو تشدد کے بعد لوٹ لیا گیا

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے، جس میں خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق ہنی ٹریپ کا یہ افسوس نا ک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا ، کائنات نامی لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی کی اور فلیٹ پر ناشتہ لانے کو کہا ، حمزہ جب ناشتہ لے کر پہنچا تو پیچھے ہی تین افراد بھی اندر گھس آئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی لوٹی اور موبائل فون بھی چھین لیا جبکہ خاتون تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ، پولیس نے ملزمہ کائنات سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاہے ۔

 واضح رہے چند روز قبل معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آچکا ہے ، جس میں مرکزی کردار ملزمہ آمنہ عروج نے ادا کیا جو جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے