اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے انکے وکلاء نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، اے ٹی سی کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی، درخواست ضمانت پر سماعت بطور ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلاء سلمان صفدر، حسنین مرتضیٰ سنبل، راجہ متین انجم اور فیصل ملک پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے