اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے، محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی سفارش کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے