اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈیزائنر ماریہ بی نے ویب سیریز'برزخ' کے ہدایتکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے ویب سیریز ‘برزخ’ کے ہدایتکار عاصم عباسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماریہ بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ہدایتکار عاصم عباسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس ایجنڈے کے عادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلنے دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سیریز ‘برزخ’ میں قومِ لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ کو انتہائی بےشرمی سے دکھایا جارہا ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘برزخ’ کے ہدایتکار نے قرآن پاک میں ذکر کیے گئے سب سے بڑے گناہوں کی فہرست بنائی اور اس پر سیریز بنا ڈالی۔ برزخ کی ٹیم نے چند کروڑ کی خاطر پاکستانی کے 25 کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلا ہے اور دل توڑا ہے لیکن میں آپ کو بتاتی چلوں کہ ہم آپ کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور تمام والدین متحد ہوکر اس ایجنڈے کے خلاف آواز بُلند کریں گے اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں گے، ہم اپنے بجوں کی حفاظت کے لیے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ہم فحاشی کو عام کرنے پر آپ کو عدالت میں لیکر جائیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے