(ویب ڈیسک) مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کی شادی کی خبروں پر اُن کے وکیل لیاقت گبول کا بیان آگیا۔
سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دانیہ شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔اب ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے اپنی اور دانیہ شاہ کی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے، لیاقت گبول نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ خبر پھیلنے کے بعد لوگوں کے مجھے میسجز آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مجھے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔
لیاقت گبول نے کہا کہ مجھے دانیہ شاہ کی شادی کا علم بھی سوشل میڈیا سے ہوا، میں سختی سے تردید کرتا ہوں کہ وہ وکیل میں نہیں ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں یہاں دانیہ شاہ کا سائبر کرائم اور پراپرٹی کا کیس لڑ رہا ہوں جبکہ دانیہ نے کسی حکیم شہزاد نامی شخص سے شادی کی ہے۔
لیاقت گبول نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ خدارا! مجھے مزید میسجز کرکے تنگ نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔