30 Jul 2024
(لاہور نیوز) ٹی وی، فلم اور سٹیج کے نامور فنکار سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مرحوم سردار کمال کے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
سردار کمال نے بے شمار سٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا، کامیڈین سردار کمال دنیا نیوز کے پروگرام’’مذاق رات‘‘کا حصہ تھے۔
مشہور کامیڈین سردار کمال کی تدفین آبائی علاقے فیصل آباد میں کی جائے گی۔