اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحما ن کے ہنی ٹریپ وقوعے کے بعد ناقدین نے ان کی بیٹی کو ٹرول کرنا شروع کردیا

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف ہدایتکار اور لکھاری خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل اپنے والد کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا لیکن ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد جہاں خلیل الرحمان کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اُن کی بیٹی حجاب خلیل کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

حجاب خلیل ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکاری اور گانوں پر لِپ سنک کی ریلز اپلوڈ کرتی ہیں۔صارفین حجاب خلیل کی انسٹاگرام ریلز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ان کے والد پر کیس چلا رہا ہے اور یہ یہاں پیسہ کما رہی ہیں، صارفین نے پوچھا کہ ابو کی سُناؤ، اغواکاروں کا دوبارہ فون تو نہیں آیا؟صارفین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ آپ کے پاپا کی رات کے 4 بجے والی میٹنگ لیک ہوگئی ہے، ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کو اپنے والد کے کردار پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے حجاب خلیل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ کو بھی ڈاکٹر نے دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا ہے؟حجاب خلیل نے منفی تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن بند کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے