(ویب ڈیسک) غیرنصابی ڈیوٹیاں لگانے پر اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے،جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ کلریکل عملہ ہونے کے باوجود اساتذہ کو ڈیٹا انٹری پر لگانا سراسرزیادتی ہے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی یو رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ پنشن اور لیو کیسز کا زیر التواء رہنا معمول بن چکا ہے، دفتری نظام جمود کا شکار ہے، ان سروس پروموشن خواب بن گئی ہے، تاحال حتمی لسٹیں جاری نہیں ہوسکیں ۔
رانا لیاقت علی نے مزید کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت مانگی گئی معلومات ملنا بھی محال ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ماتحت آفیسرز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، سی ای او لاہور پرویز اختر خان ماتحت دفاتر میں اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ رانا لیاقت علی نے کہا کہ اساتذہ کی بجائے کلریکل عملہ کو ڈیٹا انٹری پر تعینات کیا جائے، دفاتر میں ڈائری کلرکس کو درخواست کا ڈائری نمبر دینے کا پابند کیا جائے۔