اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہر بچے کی بہترین علاج تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں:مریم نواز

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہربچے کی بہترین علاج تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں وائس چیئرمین چائلڈ لائف فاؤنڈیشن محمد سہیل ٹبہ، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر احسن ربانی شامل تھے، وفد نے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن اور خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اشتراک کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں سیکنڈ شفٹ کے اجراء کی تجاویز پر بھی غور کیاگیا،  بیسک چائلڈ ہیلتھ کیئر سٹرکچر میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بہترین ہیلتھ سروسز کی فراہمی کیلئے طبی عملے کو تربیت دینے سے متعلق اقدامات کا جائزہ  لیا گیا اور دور دراز علاقوں میں چائلڈ ہیلتھ سے متعلق ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے آغاز پر بھی بات چیت  کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور تندرستی سب سے اہم ہے، پنجاب میں ہر بچے کی بہترین علاج  تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے اور بہتر ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وائس چیئرمین چائلڈ لائف فاؤنڈیشن محمد سہیل ٹبہ نے کہا کہ  پنجاب میں شعبہ صحت میں  مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 159 ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کوالٹی ایمرجنسی کیئر کی بدولت بچوں کی اموات میں 50 فیصد کمی آئی ہے،  ایمرجنسی رومز میں 24 گھنٹے مفت سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

ملاقات میں  سینیٹر پرویز رشید ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے