15 Jul 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا آج مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ن لیگ کی جانب سے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کو عدلیہ سے ملنے والے ریلیف اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت مکمل کی گئی۔
نواز شریف نے مختلف آپشنز پر مرکزی قیادت سے مشاورت کی، صدر ن لیگ کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔