اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جانوروں کی خریدار ی کے دوران فراڈ،نوسربازی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مویشی منڈیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے اور جانوروں کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ سی سی پی او لاہور نے جانوروں کی خریداری کے دوران فراڈ اور نوسربازی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا بھی حکم دیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کے فوری اندراج اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ایس ایس پیز کو جوئے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے اڈوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک بھی سونپا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ہارڈ کور پولیسنگ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی رٹ ہر صورت برقرار رہنی چاہیے۔

انہوں نے جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمتِ عملی اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے رہائشی علاقوں میں بیریئرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی گارڈز کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو بھی سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پیز کو جرائم کے خاتمے کیلئے آؤٹ آف دی باکس آئیڈیاز پر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس دفاتر میں شہریوں کو بلا وجہ انتظار نہ کروایا جائے اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

اجلاس میں عمران کشور، ذیشان رضا، فیصل کامران، محمد نوید اور توقیر محمد نعیم نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے