شہرکی خبریں
عدالتی فیصلوں پرعمل کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنا پڑیں گے: لیاقت بلوچ
14 Jul 2024
14 Jul 2024
(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات عدم استحکام کی خوفناک صورت بن گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی عوامی مینڈیٹ کا حل تلاش کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے، عدالتی فیصلوں پرعمل کے لیے سیاسی قیادت کو سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنا پڑیں گے۔