(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول رومز کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کنٹرول سنٹر میں تمام اضلاع سے آن لائن مانیٹرنگ فیڈ لی جارہی ہے، ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، محکمہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔
زید بن مقصود نے ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور کومرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ، فیڈ بیک اور پراسیس پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا گیا ہے، لاہور کے مرکزی کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر میں بھی تمام محکمے عاشورہ کے اختتام تک مسلسل کام کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی آب آپریشن کیلئے بھی مانیٹرنگ میکانزم موجود ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کو ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔