اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

807 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر،34 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار: اقتصادی سروے

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(فوزیہ علی)رواں مالی سال کے اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صحت کے شعبے پر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا صرف ایک فیصد خرچ کیا گیا جبکہ اوسطاً 807 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

سال 2023-24 کے دوران صحت کے شعبے کیلئے 25.3 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص تھا، اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 224 ہسپتال اور 5 ہزار 520 بنیادی مراکز صحت دستیاب ہیں، ملک میں رجسٹرد ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 113 تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ دندان ساز 36 ہزار 32 ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نرسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 855، دائیاں 46 ہزار 110 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 22 ہو گئی ہے، 24 کروڑ سے زائد آبادی میں 804 افراد کیلئے صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے جبکہ ایک ہزار 889 افراد کیلئے ایک نرس، 6 ہزار 702 افراد کیلئے دانتوں کا صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

دوران زچگی بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ 2015 کے مقابلے میں 2022 تک پاکستان میں اوسط عمر میں اضافہ ہو گیا ہے، اوسط عمر 65 سال سے بڑھ کر 67 سال تک پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے