(ویب ڈیسک)ماہرین نے جسم میں آئرن کی کمی کی علامات سے متعلق تحقیق جاری کردی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تھکاوٹ یا کمزوری جسم میں آئرن کی کمی کی عام ترین علامت ہے،جب جسم کو آئرن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو وہ خون کے سرخ خلیات بنانے سے قاصر ہو جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں جسم کے مختلف اعضا تک آکسیجن کی فراہمی گھٹ جاتی ہے اور اس سے تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس بڑھتا ہے۔
اسی طرح سینے میں تکلیف، دل کی دھڑکن تیز ہونا اور سانس پھول جانا بھی آئرن کی کمی کی نشانیاں ہیں۔جسم میں خون کے ذریعے آکسیجن ملے خون کی کمی سے یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔جب جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے تو دماغ کو بھی آکسیجن کی فراہمی گھٹ جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں سر چکرانے کا سامنا ہوتا ہے اور اکثر افراد کو سردرد اور آدھے سر کے درد کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جب جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی ہوتی ہے تو ہمارا جسم دل، دماغ اور گردوں وغیرہ کے لیے خون کی فراہمی کو ترجیح دیتا ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں کو ضرورت کم خون ملتا ہے،اس کے نتیجے میں ہاتھ پیر ٹھنڈے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔