اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کینگروز کیخلاف سیریز: پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، تمام وینیوز کے لیے فین زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالرز تک مقرر کی گئی ہیں۔

میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 45 ڈالر رکھی گئی ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جا سکتی ہے۔

برسبین اور سڈنی میں پاکستان فین زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہوبارٹ میں میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جا سکے گی۔

ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہو گی جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں قومی کرکٹ ٹیم میزبان ملک کیخلاف  وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے