اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری

29 May 2024
29 May 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔

رپورٹ کےمطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ5 میں شامل ہیں جبکہ کوئی بھی باولر ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ آسکی ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے  جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔باولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں ، پاکستان کا کوئی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، البتہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے