اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت  کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے ؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے