اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈکیت زخمی حالت میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

13 May 2024
13 May 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناکے پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں2  ڈاکو زخمی ہو کر گرگئے جنہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو محسن خان اور عمر عظمت ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں جب کہ گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے