اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں میں بلڈ پریشر کی بیماری مزید کس خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے؟جانئے

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر ہر 15 بچوں اور نوجوانوں میں سے ایک ہائپرٹینشن سے متاثر ہوتا ہے اور یہ ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔اس کیفیت کے دیرپا اثرات کو سمجھنے کے لیے محققین نے 25 ہزار 605 بچوں اور نوجوانوں (جن میں 1996 اور 2021 کے درمیان ہائپرٹینشن کی تشخیص ہوئی) کا موازنہ ان بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کیا جن کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں تھا۔

13 سال کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ ہائپرٹینشن میں مبتلا افراد میں دیگر کی نسبت دل کے دورے، ہارٹ فیلئر، فالج یا دل کی سرجری کے خطرات دو سے چار گُنا زیادہ پائے گئے۔محققین  کا کہنا تھا کہ بچوں میں بلڈ پریشر کی اسکریننگ اور کنٹرول کے لیے مزید وسائل ہائپرٹینشن میں مبتلا بچوں میں طویل مدتی قلبی امراض کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے بچپن میں بلڈ پریشر اسکریننگ اور علاج کو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ بڑی عمر میں سنجیدہ نوعیت کے قلبی امراض کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے