اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام فضائی آلودگی بارے آگاہی واک کا انعقاد

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام مال روڈ ریگل چوک پر فضائی آلودگی بارے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں ایل ڈبلیو ایم سی، سول سوسائٹی اور وکلا نے شرکت کی، مختلف سکولوں سے طلبا نے بھی آگاہی واک میں شرکت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا واک کا مقصد فضائی آلودگی کے خاتمے بارے آگاہی دینا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو جلانا سموگ اور فضائی آلودگی کا بڑا سبب ہے، سالڈ ویسٹ، ٹائرز ، پلاسٹک ، پولی تھین بیگ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست اقدامات بارے شعور بیدار کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا صفائی نصف ایمان ہے، اس اصول پر عمل پیرا ہو کر ہم آنے والے کل کو محفوظ کر سکتے ہیں، سموگ جیسی آفت سے نجات صفائی ستھرائی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے