اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں: مریم نواز

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں صوبے کو صحت کی بہترین سہولیات دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ دیا ہے ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک دو ماہ کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہم نے عوام کی خدمت کیلئے فری ادویات کا منصوبہ شروع کیا، افسوس کہ گزشتہ پانچ سے سات سالوں کے دوران کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جا رہے ہیں ،200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کئے ، نواز شریف کی بیٹی اور شہباز شریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے ، اپنے دور حکومت میں پنجاب کے 36 اضلاع کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے