اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمنی انتخابات: پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 14 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب کے 14 قومی و صوبائی حلقوں پر منعقدہ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، صوبہ بھر کے 2 ہزار 599 پولنگ سٹیشنز میں سے 419 انتہائی حساس اور ایک ہزار 89 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا  ہےکہ  40 لاکھ 44 ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، 663 مردانہ، 649 زنانہ، ایک ہزار  289 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز اور  الیکشن کمیشن کے عملےکو بھرپور سکیورٹی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر   لی گئی ہے ، سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، فورس مکمل پر اعتماد ہے، انشاء اللہ پرامن اور محفوظ ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے،  الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144اور  اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے