اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کے متعلق تحریری فیصلہ جاری

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے 36 کیسز میں عبوری ضمانت دائر کرنے کے لئے فواد چوہدری کو سات دن کی مہلت دے دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست 18 اپریل کو چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت عالیہ کے تحریری فیصلہ میں لکھا گیا کہ فواد چودھری کا سات دنوں کا وقت 18 اپریل سے شروع ہو گا، فواد چودھری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہوں گے، فواد چودھری 36 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ رجسٹرار آفس مناسب احکامات کیلئے درخواست چیف جسٹس کے روبرو پیش کرے، فواد چودھری عبوری ضمانتوں میں ٹھیک 10 بجے ویڈیو لنک پر ماتحت عدالتوں میں پیش ہونگے جبکہ سیشن کورٹ لاہور کے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے