اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیاستدانوں کے نام سے سرکاری عمارتوں کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست مسترد

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سیاست دانوں کے نام سے سرکاری عمارتوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست  گزار کی جانب سے  ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام سے منسوب ہسپتال کو اپنے والد کے نام میں تبدیل کیا، نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتیں اور سڑکیں ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عوامی پیسے کو ذاتی تشہیر پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، سرکاری عمارتوں کو قومی ہیروز ،سائنس اور ادب کی دنیا میں اعلیٰ مقام رکھنے والے افراد کے نام سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ سرکاری عمارتوں ،پارکس اور ہسپتالوں کے نام سیاست دانوں سے منسوب کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ غیر ضروری درخواستوں کی وجہ سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

بعدا زاں لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری عمارتوں کو سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے