اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد سموگ کیس: لاہور اور شیخورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی تبدیلی کا حکم

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ماحولیات کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ کیلئے شہری ہارون  فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت  جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کو حکم دیا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز  فوری تبدیل کریں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سی بی ڈی سو ایکڑ رقبے پر کیا کرنے جارہی ہے؟ جس پر  سی بی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب حکومت کا پراجیکٹ کرنے جارہی ہے۔

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کی توجہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کررہی ہیں، اس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔

وکیل سی بی ڈی نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے، دو ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شاید ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا ہوگا۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے