اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجوا دی گئی

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی۔

جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی نے مینار پاکستان، موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

عدالت نے درخواست گزار کو کل ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے