اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے  25 اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔

 امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20 کے قریب امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلباء اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

کراچی سے تقریباً 6000 طلباء پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے