اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دنیا کی 800 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دنیا کی 800 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔

یو ایچ ایس نے میڈیسن کے شعبے میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024ء میں بھی جگہ بنائی ہے، یو ایچ ایس پنجاب کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی ہے جسے 2022ء میں عالمی رینکنگ ملی تھی۔

عالمی تعلیمی تھنک ٹینک "کیو ایس" لندن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ بین سوٹر نے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، کیو ایس رینکنگ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سب سے معتبر عالمی درجہ بندی مانا جاتا ہے۔

پرو وی سی اور ڈائریکٹر کیو ایم سی پروفیسر نادیہ نسیم کا کہنا ہے رینکنگ دنیا کی تمام یونیورسٹیوں کے 2 سے 5 فیصد کو ظاہر کرتی ہے، یو ایچ ایس کی درجہ بندی تعلیمی شہرت، ایمپلائرز ریپوٹیشن،ریسرچ سائٹیشن، ایچ انڈیکس، انٹرنیشنل ریسرچ نیٹ ورک کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔

عالمی رینکنگ ملنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے پروفیسر نادیہ نسیم، فیکلٹی ممبران و دیگر سٹاف اور سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے آئندہ برس رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے