اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی  مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی کیخلاف اور آئین کی بالادستی کیلئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے اپوزیشن ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے