اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آسمانی بجلی گرنے اور مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے اثرات شدید ہونے لگے، گوادر، چاغی، نوکنڈی اور جیونی سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینلز اُڑ گئے، چاغی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، 1100 سے زائد کچے گھر متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کل سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے