اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی سکواش پلیئرز ٹورنامنٹ کیلئے آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن سامان نہ پہنچا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئرز عاصم خان اور نور زمان دو ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے آئرلینڈ پہنچ چکے ہیں لیکن ان کا سامان نہیں پہنچ سکا۔

نور زمان اور عاصم خان پہلے ویسٹ آئرلینڈ اوپن پھر آئرش اوپن میں حصہ لیں گے ۔

ایونٹ میں شرکت کیلئے دونوں پلیئرز پیر کو آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن ان کا سامان اب تک نہیں پہنچا ۔ 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والا ویسٹ آف آئرلینڈ اوپن ٹورنامنٹ منگل کو شروع ہوگیا۔

ایونٹ میں عاصم خان ٹاپ سیڈ ہیں ۔ انہیں اور نور زمان کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملا جبکہ دوسرا راؤنڈ آج بدھ کی شام کو ہونا ہے ۔ دونوں پلیئرز تاحال سامان نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

عاصم خان نے بتایا کہ وہ غیر ملکی ایئرلائن سے براستہ استنبول آئرلینڈ پہنچے، فضائی روٹس میں خلل کی وجہ سے فلائٹ کا دورانیہ بڑھ گیا جس کے سبب کنیکٹنگ فلائٹ میں وقفہ صرف آدھا گھنٹہ بچا تھا جس کی وجہ سے اس فلائٹ پر سامان نہ آسکا ۔

عاصم کے مطابق ایئرلائن نے پہلے منگل کو سامان دینے کو کہا پھر بدھ کی صبح سامان دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ دونوں پلیئرز کو شام پانچ بجے اپنے اپنے میچز کھیلنا ہیں اور اگر بروقت سامان نہیں ملا تو پلیئرز کے لیے مسائل ہوسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے