اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم اور محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے: ہیڈ کوچ اظہر محمود

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم اور محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ اپنے سکواڈ سے مطمئن ہوں، پاکستان کے پاس بہترین بیٹرز، باؤلرز اور آل راؤنڈرز موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 12 اہم میچز ہیں، بیٹنگ اور باؤلنگ کے پلان پر کام جاری ہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 6 جون کو پہلا ورلڈکپ کا میچ کھیلیں تو ہمارا بہترین سکواڈ ہو۔

اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مستقبل میں بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں، روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون بنائی جائے گی، مجھے عامر جمال کا کھیل پسند ہے وہ بہت باصلاحیت ہیں اور مستقبل کے بڑے آل راؤنڈر ثابت ہوں گے۔

قومی  ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے مزید کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عباس آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، شاہین آفریدی سپر فٹ ہے اور ان کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے