اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی والی بال ٹیم کے نئے کوچ روبن وولوچن نے کیمپ جوائن کر لیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نے اسلام آباد میں جاری قومی کیمپ میں اپنی ذمے داری سنبھال لیں۔

روبن وولوچن کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے۔

اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، سری لنکا،کرغزستان، قازقستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارت نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال دوبارہ تصدیق نہیں کی ہے۔

قومی ٹیم کے نئے کوچ روبن وولوچن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، میں نے ان کو کوریا میں ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے ایک سال کے لیے معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے، پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے۔

روبن وولوچن ارجنٹائن کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایران، مراکش، بحرین، ترکی، جرمنی اور سپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں زبان کا کوئی مسئلہ نہیں،کئی پاکستانی کھلاڑی انگریزی سمجھ لیتے ہیں، میں نے ایک مترجم بھی رکھا ہوا جو انہیں سمجھا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل والی بال لیگز کی بھی ضرورت ہے جس سے انہیں سال بھر بڑی ٹیموں اور کلبوں کے ساتھ کھیلنے اور خود کو فٹ رکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کھلاڑیوں کے ارجنٹائن کے کلب کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں گے۔

روبن وولوچن نے کہا کہ ایک سال میں کوشش ہوگی پاکستان کی عالمی اور ایشیائی درجہ بندی میں بہتری لاسکیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کا معاہدہ یکم اپریل سے شروع ہوا ہے، وہ کراچی اور لاہور میں بھی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے، ان کے معاہدے میں قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے