اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم نے اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فینز کو اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا۔

وسیم اکرم جنہیں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ آج بھی مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

57 سالہ وسیم اکرم کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس راز کو فاش کر دیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ صبح 6:30 بجے اٹھ جاتے ہیں اور اس کے بعد 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

اس کے بعد سوئنگ کے سلطان نے اپنے ناشتے کے حوالے سے فینز کو بتایا کہ وہ عموماً پاکستانی ، بھارتی اور بنگلادیشی دوستوں کی طرح ناشتے میں نہاری نہیں کھاتے بلکہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں  فوراً جم جاکر ورزش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے