اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بڑھاپے میں ورزش کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

13 Apr 2024
13 Apr 2024

(ویب ڈیسک ) تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معمول کی ایروبک ورزش بڑھاپے میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے سے روک سکتی ہے۔

ماہرین کی  تحقیق میں ورزش کے ڈی این اے پر پڑنے والے نقصان اور ٹیلومیئر ڈس فنکشن کا مطالعہ کیا گیا۔ ان دونوں اہم عوامل کا عمر بڑھنے اور عمر سے متعلقہ بیماریوں سے تعلق ہوتا ہے۔ٹیلو میئرس (کروموسوم کے سروں پر موجود حفاظتی ڈھکن) جینیاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، وقت کے ساتھ یہ قدرتی طور پر چھوٹے ہوجاتے ہیں جو خلیات کی عمر بڑھنے اور فعالیت کم ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ تحقیق بوڑھے افراد کے ایسے گروہ پر کی گئی جو باقاعدگی سے ورزش کیا کرتے تھے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان افراد میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں نقصان پہنچے ڈی این اے اور غیر فعال ٹیلومیئر کی مقدار کم تھی۔تحقیق بتاتی ہے کہ ورزش سالماتی سطح پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو ممکنہ طور پر عمر سے متعلقہ کیفیات کے شروع ہونے میں تاخیر کرسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے