اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

معمولی ورزش بے خوابی کے مسائل سے چھٹکارے میں معاون

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ایک طویل اور منفرد تحقیق سے طبی ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف دو بار ورزش کرنے سے نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے پرسکون نیند بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں ورزش  کو امراض قلب، ذیابیطس، موٹاپے، جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل کو کم کرنے کا سبب قرار دیا جا چکا ہے۔

غیر ملکی جریدے میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  آئس لینڈ کے ماہرین نے 400 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ماہرین نے تمام افراد میں پائی جانے والی طبی پیچیدگیوں اور ان کی جانب سے کی جانے والی ورزش کا جائزہ لیا۔

ماہرین  10 سال کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  ہفتے میں دو بار ورزش کرنے والے افراد کی جہاں مجموعی صحت بہتر ہوئی وہیں ان کی نیند میں بھی بہتری  آئی۔

طبی ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہفتے میں دو بار ورزش کرنے سے بے خوابی کے مسائل میں 42 فیصد تک کمی آتی ہے یعنی ورزش کرنے والے افراد کی نیند بہتر ہوتی ہے۔

نتائج کے مطابق ورزش کرنے والے افراد یومیہ رات کو 6 سے 9 گھنٹے تک پرسکون نیند کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں جب کہ زیادہ ورزش سے مزید فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے