اپ ڈیٹس
  • 297.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عیدالفطر پر میو ہسپتال میں 7 نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کھول دیئے گئے

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(ویب ڈیسک )عید الفطر کے موقع پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں 7 نئے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا، بعد ازاں انہوں نے خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ ہسپتال کے بچہ وارڈ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں عید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد پر پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا جبکہ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹرز کے افتتاح سے میو ہسپتال میں سہولیات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، آج ایسا لگ رہا ہے کہ میو ہسپتال یورپ کا ہسپتال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے