اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور، آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایچی سن کالج کا مسئلہ سلجھ گیا، مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔

جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔

ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے