11 Apr 2024
(لاہور نیوز) میٹھی عید پر لاہور چڑیا گھر کی بندش نے بچوں کی عید پھیکی کر دی۔
عید الفطر پر سب سے بڑی تفریح گاہ بند ہونے سے بچے مایوس ہو گئے اور اپنے پسندیدہ جانور دیکھنے سے محروم رہے، دیگر شہروں سے آنے والوں کا بھی کہنا تھا کہ چڑیا گھر کی بندش سے بچے مایوس اور افسردہ ہیں۔
نگران حکومت نے نومبر 2023 میں مرمت کے باعث چڑیا گھر کو بند کیا تھا جو ابھی تک دوبارہ نہیں کھولا گیا۔