اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کی چھٹیاں منانے کیلئے سیاحوں نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا

11 Apr 2024
11 Apr 2024

(اسلم میر) عیدالفطر کی چھٹیاں منانے کیلئے سیاحوں نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا۔

سال کے چاروں موسموں میں سیر و تفریح کے شوقین لوگ آزاد کشمیر کی حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں، تاہم عید کی تعطیلات کے دوران سیاح فیملیز کے ہمراہ وادی نیلم کے خوبصورت صحت افزا مقامات کو اپنا مسکن بناتے ہیں۔

دو سو کلو میٹر طویل وادی نیلم کا ہر علاقہ اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہے، دریائے نیلم کے کنارے اس حسین وادی کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہ نیلم کے دونوں اطراف سرسبز جنگلات اور پانی کے جھرنے یہاں آنے والوں پر سحر طاری کرتے ہیں۔

سیاحت کے شعبہ سے وابستہ کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود لوگوں نے اس بار عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے پہلے سے کمروں کی بکنگ کر رکھی ہے۔

محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں شعبہ سیاحت سے وابستہ لاکھوں لوگ سالانہ پانچ ارب روپے سے زائد کا کاروبار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے