اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے،  ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور عبدالغفار شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم فیصل کے خلاف سال 2019 میں قادرآباد پولیس سٹیشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم عبدالغفار سال 2022 سے صدر پولیس سٹیشن ڈی جی خان کو مطلوب تھا، ملزمان قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

 ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، بعد ازاں ملزمان کو لاہور ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے