اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج ، رجسٹرار کا اعتراض

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  کا انتخاب روکنے کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکا جائے۔

رجسٹرار آفس کا اعتراض

اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخابات کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں درخواست

علاوہ ازیں تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو بھی دیدی۔

درخواست  پی ٹی آئی سینیٹر ز فلک ناز چترالی، سیف ابڑو، زرقا تیمور، فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کیجانب سے دائر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے