اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کیخلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمے کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت جونیئر وکیل نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وکیل کی عدالت دستیابی کے باعث سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی نہ ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے