03 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال لاہور میں میگا پراجیکٹ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو نئے مالی سال کے آغاز پر جولائی میں نئے پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی، ان سکیموں کے لئے ایک ارب 5 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تاہم جولائی میں شہر میں 21 نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔
رواں ترقیاتی سکیموں کے لئے بجٹ میں 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے جبکہ ایل ڈی اے کے 21 ترقیاتی منصوبوں کے 1 ارب 9 لاکھ روپے کے فنڈز آئندہ مالی سال میں منتقل کر دیئے گئے۔
ایل ڈی اے کو ذاتی وسائل سے گلی، محلوں میں پی سی سی کے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔